امریکہ میں کورونا وائرس سےایک لاکھ کے قریب ہلاکتیں ناقابل تلافی ہیں ۔ نیویارک ٹائمز کا پہلا صفحہ

2020-05-24 18:18:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نیویارک ٹائمز نےتئیس مئی کو اپنے سوشل میڈیا پر ایک رپوٹ شائع کی۔ ۲۴ مئی کو اسی رپوٹ کو اخبار کے پورے صحفہ اول پر شائع کیا گیا۔ رپورٹ کا عنوان ہے "امریکہ میں کووڈ-۱۹ سےایک لاکھ کے قریب ہلاکتیں ناقابل تلافی ہیں"۔

صحفہ اول پر شائع ہونے والی اس رپورٹ میں کووڈ-۱۹ سے ہلاک ہونے والے ایک ہزار افراد کے ناموں ،عمر اور تعارف کو شائع کیا گیا اور لکھا گیا " یہ صرف نام نہیں ، بلکہ ہم جیسے جیتے جاگتے لوگ تھے۔"

جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ کے مشرقی وقت کے مطابق تیئس مئی کی شام پانچ بج کر بتیس منٹ تک امریکہ میں 96875 افراد کووڈ-۱۹ کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔


شیئر

Related stories