افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کے بعد افغانستان میں عید الفطر کے دوران امن، اقوام متحدہ کے سیکرٹی جنرل کا جنگ بندی کا خیر مقدم

2020-05-24 18:20:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کے بعد افغان عوام نے عید الفطر کی نماز پر امن ماحول میں ادا کی۔ جنگ بندی کا آغاز ہفتے کے روز سے ہورہاہے۔اتوار کو افغانستان میں عید منائی جارہی ہے ۔افغان صدر اشرف غنی نے کابینہ کے ارکان اور دوسرے سرکاری اہل کاروں کے ہمراہ صدارتی محل میں عید کی نماز ادا کی ۔اشرف غنی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر افغان عوام اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔اور طالبان کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔اپنی مختصر تقریر میں انہوں نے طالبان سے افغانستان کے عوام کو نقصان نہ پہنچانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ علماء کی اکثریت موجودہ جنگ کو ناجائز سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیم فوری طور پر طالبان کے ساتھ مذاکرات اور امن بات چیت منعقد کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بڑے شہروں میں عوام سے کورونا کے تناظر میں لاک ڈاون کے احترام کی بھی اپیل کی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریز نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان عید الفطر کے تین دنوں کے دوران جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔سیکرٹری جنرل نے اپنے پیغام میں تمام فریقوں سے موجودہ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانوں کی اپنی قیادت اور ملکیت میں امن عمل کو آگے بڑھانے کی اپیل کی ۔


شیئر

Related stories