ترقی کے مخصوص ہدف کے تعین کے بغیر بھی چینی حکومت کے ترقیاتی اہداف واضح ہیں

2020-05-24 18:22:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سنگاپور کی ساؤتھ سی سوسائٹی کے نائب سربراہ شو زین ای نے رواں سال چینی حکومت کی ورک رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی ترقی کے ہدف کا تعین نہ کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی حکومت ایک ذمہ دار حکومت ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سے وبا کے تناظر میں چینی معیشت کی ترقی کے استحکام اور عوام کی زندگی کی حفاظت کے پختہ عزم کا بھی اظہار ہوتاہے ۔ جناب شو نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے ہدف کو متعین نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ چینی حکومت نے اپنے لیے ترقیاتی ہدف کو طے نہیں کیا ہے ۔ چینی حکومت کی ورک رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی حکومت کےا ہداف بہت واضح ہیں کہ چھ پہلووں کی ضمانت سے معاشی و معاشرتی ترقی کو مستحکم کیا جائے گا اور عوامی زندگی کا تحفظ بھی کیا جائے گا ۔شو کے مطابق چینی حکومت نےخوشحال معاشرے کی ہمہ گیر تعمیر کی تکمیل کے طے کردہ ہدف میں تبدیلی نہیں کی ہے ۔ شو نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران چین نے غربت کے خاتمے کے حوالے سے بڑی پیش رفت حاصل کی ہے ۔ ۲۰۲۰ خوش حال معاشرے کی ہمہ گیر تعمیر کی تکمیل دنیا کی ترقی کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہوگی ۔


شیئر

Related stories