ٹویٹر نے ٹرمپ کے ٹویٹ پر نشان لگاکر حقائق کے خلاف قرار دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھبیس تاریخ کو ٹویٹ کرتے ہوئے رواں سال نومبر کے عام انتخابات میں پوسٹ کے ذریعے بیلٹ بھیجنے کے کیلیفورنیا کے منصوبے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ میلنگ بیلٹ انتخابی دھوکہ دہی کا باعث بنے گی کیونکہ میل باکس لوٹے جاسکتے ہیں اور جعلی بیلٹ بنایا جاسکتا ہے۔
ٹویٹر پلیٹ فارم نے ٹرمپ کے ٹویٹ کے نیچے "بیلٹ بھیجنے سے متعلق حقائق معلوم کیے جائیں" کی نوٹ لکھ کر وضاحت کیلئے لنک دیا : "سی این این ، واشنگٹن پوسٹ اور دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق ، ٹرمپ کا دعوی کہ بیلٹ کی میلنگ انتخابی دھاندلی کا سبب بنے گی، بے بنیاد ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بیلٹ کی میلینگ شاذ و نادر ہی انتخابی دھوکہ دہی کا سبب بنتا ہے۔
سی این این کے ای میل انٹرویو کے جواب میں ، ٹویٹر کے ایک ترجمان نے کہا: "ان ٹویٹس میں ووٹنگ کے عمل کے بارے میں ممکنہ طور پر گمراہ کن معلومات موجود ہیں اور اس لئے مزکورہ نشان لگایا گیا اور پس منظر کی معلومات سے متعلق لنک دیا گیا ہے۔