امریکہ میں کووڈ-۱۹ سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی
2020-05-28 12:14:08
ڈبلیو ایچ او کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا میں تشخیص شدہ کووڈ-۱۹ کے کیسوں کی مجموعی تعداد تقریبا پچپن لاکھ ہوگئی ہے ، اور مجموعی طور پر اموات کی تعداد تین لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ ہوگئ ہے۔ امریکہ میں وبا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ باسٹھ ہزار سے زیادہ طبی عملہ وبا سے متاثر ہوا ہے ۔
ستائیس تاریخ کو ، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدھانوم گیبریسس نےایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاؤنڈیشن قائم کی گئی ہے۔فاؤنڈیشن ڈبلیو ایچ او کے پانچ سالہ اسٹریٹجک منصوبے کے تین اہداف کو مکمل کرے گی۔ ان اہداف میں ایک ارب افراد کو ہنگامی صورتحال سے بچانا،عالمی صحت کے پروجیکٹ کی کوریج کو ایک ارب افراد تک بڑھانااور دو ہزار تئیس تک دنیا میں ایک ارب لوگوں کو صحت مند زندگی گزار نے کے قابل بنانا ہے ۔