مائیک پومپیو امریکی تاریخ کے بدترین سیکریٹری آف اسٹیٹ ہیں۔ امریکی میڈیا

2020-05-28 12:24:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نیو یارک ٹائمز کے چھبیس تاریخ کے شمارے میں شائع ایک آرٹیکل نے مائیک پومپیو کو امریکی تاریخ کا بدترین وزیر خارجہ قرار دیا ۔مضمون میں لکھا گیا ہے کہ پومپیو کے حصے میں کوئی سفارتی کامیابی نہیں ہے اور ان کا زیادہ تر وقت وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کی خوشامد کرتے گزراہے ۔ اس سے قبل ، "واشنگٹن پوسٹ" بھی ایک مضمون میں وبا کے دوران پومپیو کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنا چکا ہے اور اسے "امریکی تاریخ کا بدترین سیکریٹری آف اسٹیٹ" قرار دے چکا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مضمون میں بتایا گیا ہے کہ پومپیو سازشی نظریات کو فروغ دینے میں بہت "معروف" ہیں۔تین مئی کو نیوز ایجنسی اے بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ، پومپیو نے اعلان کیا کہ "بہت سارے ثبوت موجود ہیں کہ نوول کورونا وائرس "ووہان لیبارٹری سے آیا ہے"۔ لیکن جلد ہی اسے امریکی انٹلیجنس سروس نے مسترد کر دیا ۔ انٹلیجنس سروس کے اعلی سطح کے وائرولوجی ماہرین کا کہنا تھا کہ اس وائرس کے مصنوعی ہونے کی تصدیق کیلئے کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

این بی سی کے مطابق ،2018 میں سکریٹری آف اسٹیٹ بننے کے بعد ،پومپیو اور ان کی اہلیہ سوسن نےسرکاری خرچ پر 20 سے زیادہ ضیافتوں کا اہتمام کیا ہے ۔ضیافت میں حصہ لینے والی ریاستی کونسل کے عہدیدار نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ یہ سرگرمیاں بنیادی طور پر پومپیو کے سیاسی مقاصد کے لئے ہیں جن کیلئے وفاقی حکومت کے وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے ۔


شیئر

Related stories