مختلف ممالک کو صحت عامہ کے اخراجات میں کمی کرکے معاشی بحران کا جواب نہیں دینا چاہئے ۔عالمی ادارہ صحت کے یورپی خطے کے سربراہ

2020-05-29 11:45:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے یورپی آفس کے ڈائریکٹر ہنس کروگر نے 28 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں متنبہ کیا ہے کہ اگر چہ کووڈ-۱۹ یورپی معیشت میں کساد بازاری کا باعث بنا ہے ، لیکن مختلف ممالک کو صحت عامہ کے اخراجات میں کمی کرکے معاشی بحران کا جواب نہیں دینا چاہئے۔

ہنس کروگر نے کہا کہ یورپ معاشی بحران کا شکار ہے۔ یورپی یونین کی پیش گوئی کے مطابق ،وبا پر قابو پانے کی صورت میں بھی رواں سال یورپی یونین کی جی ڈی پی تقریبا سات اعشاریہ پانچ فیصد گھٹ جائے گی ، جو 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کی سطح سے کہیں زیادہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او نہیں چاہتا کہ یورپی ممالک صحت کے اخراجات میں کمی کرتے ہوئے اس بحران کا جواب دیں۔

یورپ کی وبائی صورتحال کے بارے میں ، کروگر نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے یورپی خطے کے 53 ممالک میں کووڈ-۱۹ کے 20 لاکھ سے زیادہ کیسز ، اور 175،000 سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔پچھلے دو ہفتوں کے دوران ، یورپ میں نئے کیسوں میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


شیئر

Related stories