امریکہ میں پولیس کی حراست میں تشدد سے سیاہ فام مرد کی ہلاکت سے وسیع پیمانے پر احتجاج اور ہنگامے
ستائیس مئی کو امریکہ کی ریاست منیسوٹا کے شہر منیپولیس میں پرتشدد مظاہرے کیے گئے اور آگ جلانے کے واقعات پیش آئے۔
مظاہروں کی وجہ یہ ہے کہ پچیس تاریخ کی شام مقامی افریقی نژاد امریکی شہری جارج فرائڈ کو سفید فام پولیس اہلکاروں نے جعلی نوٹ کے غیر قانونی استعمال کے شبہ میں گرفتار کیا اور اس پرتشدد کیا۔ وہ مدد کے لئے پکارتارہا کہ "میرا دم گھٹ رہا ہے میں سانس نہیں لے سکتا" ، لیکن پولیس آفسر نے اس کے گردن پر گھٹنا رکھ کر ا سے دبائے رکھا ۔ یہاں تک کہ وہ ساکت ہوگیا ۔اس کے بعد ، فرائڈ نامی اس شخص کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔
ویڈیو کے بے نقاب ہونے کے بعد ، ہزاروں امریکی مظاہرین احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ اس واقعہ کی وجہ سے پورے امریکہ میں وسیع پیمانے پر غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔ معاشرے کے تمام شعبوں نے پولیس کے ظالمانہ سلوک کی مذمت کرتے ہوئے آواز بلند کی ہے ، اور اس واقعے میں ملوث پولیس افسران کوسزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 27 تاریخ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ ایف بی آئی اور محکمہ انصاف نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔