امریکہ کی جانب سےعالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعلقات کے خاتمے پر روسی وزارتِ خارجہ کا ردِ عمل
2020-05-30 16:43:06
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب دنیا کو نوول کورونا وائرس کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے ، امریکہ نے عالمی ادارہِ صحت کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کردیئے ہیں۔ یہ عالمی صحت کے میدان میں تعاون کے بین الاقوامی قانون کو پامال کرنے کے مترادف ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وبا کے دوران امریکی طبی نظام کے تکلیف دہ مناظر اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ امریکہ اس شعبے میں رہنما کردار ادا کرنے کا اہل نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ ، عالمی ادارہِ صحت کے تعلقات ختم کر دے گا کیونکہ اس ادارے نے "ضروری اصلاحات کرنے سے انکار کیا ہے"۔