ہانگ کانگ سے متعلق فیصلے کی منظوری بےحد اہمیت کی حامل ہے،غیر ملکی ماہرین
متعدد غیر ملکی ماہرین نے کہا کہ چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں ہانگ کانگ سے متعلق فیصلے کی منظوری بے حد اہمیت کی حامل ہے۔ امریکی ماہرعمرانیات ڈووگ گوتھری نے کہا کہ ہانگ کانگ چین کا جزوِ لاینفک ہے ، امریکی سیاستدانوں کو تاریخ کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے ۔ ہانگ کانگ نوآبادیاتی دور میں چین سے چھین لیا گیا تھا ۔پہلی افیون کی جنگ کے دوران ہانگ کانگ کو برطانوی نوآبادکاروں نے چین سے چھینا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی اس بارے میں وسیع تحقیق ہے اور امریکی صدارتی دفتر اور کانگریس کے ممبران کے لیے ان کا مشورہ ہے کہ وہ تاریخ کا مزید مطالعہ کریں اور اس حوالے سے حقائق کو مزید جانیں ۔
کچھ ماہرین کی رائے کے مطابق ہانگ کانگ سے متعلق قومی سلامتی کے قانون سے ہانگ کانگ میں ایسی کارروائیوں اور سرگرمیوں کی روک تھام کرنے اور سزا دینے میں قانونی طور پر مدد ملے گی ، جن سے قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں ۔یہ چین کی قومی خودمختاری اور سلامتی کے ترقیاتی مفادات کی حفاظت کرنے نیز "ایک ملک ، دو نظام" کو عملی طور پر ہانگ کانگ میں مستحکم بنانے اور اسے فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔