اقوام متحدہ کی جانب سے نسلی امتیاز پر مبنی قتل روکنے کے لیے امریکہ سے سنجیدہ اقدامات اختیار کرنے کی اپیل

2020-05-30 18:19:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

۲۸مئی کو اقوام متحدہ کی سینیئر مشیر برائے انسانی حقوق ، بیچیلیٹ نے حالیہ دنوں افریقی نژاد امریکی شہری جارج فرائیڈ کی پولیس تشدد سے ہلاک ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں پولیس اہل کاروں سمیت دیگر مسلح سرکاری ملازمین کی جانب سےغیر مسلح افریقی نژاد امریکی شہریوں کی ہلاکت کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔ امریکی امتظامیہ کو ایسے قتل کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اختیار کرنے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہےکہ وہ پولیس اہل کار جو اختیارات سے تجاوز کرتے ہیں اور غیر ضروری طور پر طاقت کا استعمال کرتے ہیں ان کے جرائم پر انھیں سزا دینی چاہیے۔ یاد رہے کہ چوبیس مئی کو امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منیپولیس میں چار پولیس اہل کاروں نے جارج فرائڈ نامی سیاہ فام شخص کو گرفتار کیا ۔ گرفتاری کے دوران اسے زمین پر اوندھے منہ لٹا کر ایک پولیس اہل کار نے پانچ سے سات منٹ تک اپنے گھٹنے سے اس کی گردن پر دباو ڈالے رکھا ۔ اس دوران جارج کراہتے ہوئے بار بار اس سے درخواست کرتا رہا کہ اس کی سانس رک رہی ہے اس کی گردن پر سے گھٹنا ہٹایا جائے مگر اس کی بات کو بے رحمی کے ساتھ نظر انداز کیا گیا اور اس سے اس کی موت واقع ہو گئی ۔ اس واقعے کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد امریکہ کے مختلف علاقوں میں احتجاج شروع ہو گئے ہیں ۔


شیئر

Related stories