اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کے قائدانہ کردار کی حمایت کا مطالبہ

2020-05-30 18:48:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انتیس مئی کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے "کرونا وائرس کی وبا کےانسانی حقوق پر اثر ات" کے موضوع پرایک صدارتی بیان کی منظوری دی ۔ بیان کے مطابق اس وائرس سے قیمتی زندگیوں کا زیاں ہوا، عمومی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوئے اور معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ صرف عالمی تعاون، کثیرالجہتی اور بین الاقوامی تنظیموں کے مثبت کردار سے ہی وبا کے پھیلاؤ پر موئثر انداز میں قابو پایا جا سکتا ہے۔

صدارتی بیان میں اقوام متحدہ کے نظام کے ذریعے عالمی طور پر وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کو مربوط بنانے اور رکن ممالک کی مدد کرنے میں بنیادی کردار ادا کرنے ،خاص طور پر عالمی ادارہِ صحت کےاہم قائدانہ کردار کی حمایت کی گئی ہے۔ صدارتی بیان میں وبا کے دوران بدگمانی پھیلانے ، زائینو فوبیا ، نسل پرستی اور نسلی امتیاز پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور عالمی برادری کی جانب سے ان رحجانات کی حوصلہ شکنی کرنے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ تمام ممالک کو وباسے بچنے کے لیے بروقت ، مساوی اور بلا روک ٹوک ضروری ادویہ ، ویکسین اور ٹیسٹنگ ریجنٹس جیسی طبی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز حاصل کرنے پر توجہ دینے کا بھی کہا گیا ۔ بیان میں متعلقہ اشیا کےحصول مِیں مختلف ممالک کو درپیش مسائل اور رکاوٹوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا بھی کہا گیا ۔

مذکورہ صدارتی بیان انسانی حقوق کونسل کی جانب سے وبا کے انسانی حقوق پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے منظور کردہ پہلا بیان ہے جسےانسانی حقوق کونسل کے رکن ممالک کی حمایت حاصل ہے۔


شیئر

Related stories