لاس اینجلس میں مظاہرےفسادات میں بدل گئے ، پانچ سو سے زائد افراد گرفتار

2020-05-31 16:35:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ میں پولیس کے بیہیمانہ سلوک کے باعث ہلاک ہونے والی افریقی نژاد امریکی شہری کی ہلاکت کے خلاف امریکہ بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں ۔ مغربی امریکہ کے سب سے بڑے شہر لاس اینجلس میں ہونے والے پر امن مظاہرے فسادات میں تبدیل ہو چکے ہیں ۔ مقامی پولیس کی جانب سے ملنے والی اطلاع کے مطابق تیس مئی کی صبح تک 533 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

انتیس مئی کی شام سے سینکڑوں مظاہرین لاس اینجلس شہر کے مرکز میں جمع ہو کر "ہم سانس نہیں لے سکتے" اور ایسے ہی کچھ اور نعرے لگاتے ہوئے سفید فام پولیس کے ہاتھوں جارج فرائیڈ کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد عوامی حلقوں میں غم و غصے کا ایک طوفان برپا ہے اور حالیہ دنوں میں متعدد شہروں میں اس کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔


شیئر

Related stories