دنیا میں تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد ساٹھ لاکھ سے زائد ہو گئی ہے : جان ہاپکنز یونیورسٹی

2020-05-31 16:39:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

۳۰ مئی کو امریکی جان ہاپکنز یونیورسٹی کےوبائی صورتِ حال سے متعلق جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دنیا میں تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد چھ ملین سے زائد ہو گئی ہے ۔

مشرقی امریکہ کے وقت کے مطابق تیس تاریخ کی سہ پہر ساڑھے چار بجے تک ، دنیا میں تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد ساٹھ لاکھ تین ہزار سات سو باسٹھ جب کہ اموات کی تعداد تین لاکھ سرسٹھ ہزار تین سو چھپن تک پہنچ گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق دنیا میں امریکہ کی وبائی صورتحال سب سے سنگین ہے ۔ امریکہ میں تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد سترہ لاکھ چوسٹھ ہزار چھ سو اکہتر جب کہ اموات کی تعداد ایک لاکھ تین ہزار چھ سو پانچ تک پہنچ چکی ہے۔ برازیل ، روس ،برطانیہ ، اسپین اور اٹلی میں تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ سے زائد ہے۔ اس کے علاوہ فرانس، جرمنی، بھارت اور ترکی میں تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہے۔


شیئر

Related stories