روس امریکہ تعلقات بتدریج بگڑ رہے ہیں ، روس

2020-05-31 16:45:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیس مئی کو روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریا بکوو نےامریکی میگزین "دی نیشنل انٹرسٹ " کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس اور امریکہ کے تعلقات بتدریج بگڑ رہے ہیں ۔

اس وقت روس اور امریکہ کے تعلقات نچلی سطح کی ایک دوسری انتہا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ لوگوں کا خیال ہے کہ روس امریکہ تعلقات اس وقت بدتر سطح پر پہنچ چکے ہیں لیکن جلد ہی یہ بد ترین ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلحے پر قابو پانے کے حوالے سے روس امریکہ تعلقات میں بگاڑ کا واضح اظہار ہوتا ہے ۔روس امریکہ کے موجودہ تعلقات میں بہتری کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی ہے اور یہ سرد جنگ سے مختلف ہے۔


شیئر

Related stories