گھانا کے سابق صدر کی جانب سے امریکہ میں نسلی امتیاز کی سخت مذمت

2020-05-31 17:06:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

گھانا کے سابق صدر جیری جان راولنگز نے اپنی حالیہ تین ٹویٹس میں امریکی پولیس کے متشدد طرزِ عمل کے باعث افریقی نژاد امریکی شہری جارج فرائڈ کی ہلاکت کے واقعےاور امریکہ میں نسلی امتیاز کے علاوہ دیگر نفرت آمیز روئیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر پر تنقید کی کہ ٹرمپ نے صورتحال کو مزید خراب کیا ہے۔

راولنگز کے خیال میں " بائے پولر ورلڈ " کےخاتمے کے بعد سے امریکہ کی اخلاقی اور سیاسی ساکھ زوال کا شکار ہے۔امریکہ کے جارحانہ رویے اور غیرضروری محاذ آرائی کی وجہ سے ، دنیا کے کچھ علاقوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ میں کچھ مظالم بالخصوص سیاہ فاموں کے خلاف سفید فام پولیس اہلکاروں کی جانب سے ہونے والے مظالم جیسے واقعات امریکی عوام کی آنکھیں نہیں کھول سکتے اور وہ خود اپنی پستی نہیں دیکھ سکتے ہیں تو وہ اور کیا کر سکتے ہیں ؟ انہوں نے امریکی عوام سے جارج کی موت سے پہلے کی وہ ویڈیو لازمی دیکھنے کی درخواست کرتے ہوئے اسے امریکہ اور امریکی عوام کے لیے شرمناک کہا ۔ "

جیری جان نے افریقی نژاد امریکی شہریوں اور امریکہ میں روا رکھے جانے والے نسلی امتیاز کے بارے میں سوشل میڈیا پر ناصرف بات کی ہے بلکہ جس طرح اس کی مذمت کی ہے اس کی افریقی سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور حمایت کی ہے ۔


شیئر

Related stories