نیو یارک میں احتجاجی مظاہر ے کے دوران پولیس تشدد کی تفتیش کا مطالبہ
2020-05-31 17:30:41
تیس مئی کو نیویارک سٹی کونسل کے اسپیکر نے پولیس سےمطالبہ کیا کہ نیویارک میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران کی ایک ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار مظاہرے میں شریک ایک خاتون کو بری طرح مار رہا ہے۔ اس پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی کی جائے اور اس پر مجرمانہ حملہ کرنے کا مقدمہ درج کیاجائے۔
اس واقعے کی ویڈیو انتیس مئی کی شام کو سوشل میڈیا پر جاری ہوئی اور صرف دو گھنٹوں میں دیکھنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار خاتون کو دھکا دینے کے لیے تیزی سے دوڑتا ہوا آیا اور اسے اتنی زور سے دھکیلا کہ وہ الٹ کر زمین پر گری اور اس کا سر اور کمر پورے زور سے زمین سے ٹکرائے ۔
اطلاع کے مطابق خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال کی ایمرجنسی میں لے جایا گیا ۔