روس کی جانب سےمگ-29جنگی طیارے شام کے حوالے کر دیئے گئے
2020-05-31 18:03:21
شام کے قومی ٹی وی کے مطابق روسی فوج نے تیس مئی کو مگ-29جنگی طیارے شام کی سرکاری فوج کے حوالے کر دیئےہیں تاہم ان طیاروں کی اصل تعداد نہیں بتائی گئی ۔ منصوبے کے مطابق ان جنگی طیاروں کی پرواز یکم جون سے شروع ہو گی ۔ شامی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق یہ جنگی طیارے شام اور روس کے عسکری تیکنیکی تعاون کے فریم ورک کے تحت شام کو دیئے گئے ہیں ۔