امریکہ میں مظاہروں میں شدت، واشنگٹن ڈی سی سمیت چالیس سے زیادہ شہروں میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان
2020-06-01 10:37:11
امریکہ کے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں جاری حالیہ احتجاجی مظاہروں کے سبب امریکہ کے مشرقی وقت کے مطابق اکتیس مئی کی شام آٹھ بجے تک واشنگٹن ڈی سی اور ایریزونا سمیت امریکہ کے کم از کم چالیس شہروں میں اسی رات کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا گیا۔اس کے علاوہ اسٹیٹ آف ایریزونا،ٹیکساس اور ورجینیا نے ایمرجنسی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں ۔اکتیس مئی کو لندن کے ٹریفالگر اسکوائر میں ہزاروں مظاہرین نے "میں سانس نہیں لے سکتا" اور "ایک سیاہ فام آدمی کی زندگی بھی زندگی ہے" کے نعرے لگائے ۔بڑی تعداد میں لوگ لندن میں قائم امریکی سفارتخانے کے باہر جمع ہوئے۔اطلاعات کے مطابق آنے والے دنوں میں برطانیہ کے دیگر علاقوں میں بھی نسلی امتیازی کے خلاف جلوس نکالے جائیں گے۔