امریکہ میں پولیس تشدد سے افریقی نژاد شہری کی ہلاکت پر دنیا بھر میں احتجاج

2020-06-02 11:32:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ میں پولیس کے تشدد سے افریقی نژاد شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے واقعے پر دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ برطانیہ ،جرمنی ،نیوزی لینڈ ،نیدرلینڈ، یونان، ناروے اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری طرف یکم جون کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفین ڈوجرک نے سیکرٹری جنرل انتو نیو گتریز کی اپیل کا اعادہ کیا کہ پرامن طریقے سے عدم اطمینان کا اظہار کیا جائے اور انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز مظاہروں پر قابو پانے کے لئے صبروتحمل سے کام لیں۔ اسٹیفین ڈوجرک نے کہا کہ یہ ہونا چاہیئے کہ عدم مساوات کو کم کیا جائے اور موجود امتیاز کے مسئلے کو حل کیا جائے ،سماجی تحفظ کو مضبوط بنایا جائے اور مزید مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپیل کرتا ہے کہ جارج فلوئیڈ کے واقعے کی بھرپور تفتیش کی جائے۔


شیئر

Related stories