پوسٹ مارٹم کا نتیجہ الٹ گیا! امریکہ میں احتجاج جاری ، ٹرمپ: حل کرنے کے لئے قومی فوج کا استعمال کریں گے!

2020-06-02 11:34:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ کے مختلف علاقوں میں احتجاج شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ نصف سے زائد امریکی ریاستوں نے صورت حال پر قابو پانے کے لئے نیشنل گارڈ کے استعمال کا آغاز کر دیا ہے۔ اکتیس مئی سے یکم جون کی صبح تک امریکہ میں کئی مقامات پر سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یکم جون کو وائٹ ہاؤس میں ایک سخت تقریر میں کچھ ریاستی اور مقامی حکومتوں کو رہائشیوں کے تحفظ میں ناکامی پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر کسی بھی ریاست نے کارروائی کرنے سے انکار کیا ،تو وہ اس مسئلے کو جلد حل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے امریکی فوج کو تعینات کردیں گے۔ ٹرمپ کی تقریر سے قبل پولیس نے وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین پر آنسو گیس فائر کی۔

مقامی وقت کے مطابق ، یکم جون کو مینیسوٹا میں ہنپین کاؤنٹی فرانزک آفس کی جانب سے جاری کی جانے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جارج فلوئیڈ کی موت قانون نافذ کرنے والے افسران کی جانب سے سختی سے پکڑنے اور گردن دبانے کے دوران سانس رکنے اور حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی تھی اور یہ ایک قتل تھا. اسی دن ، فلوئیڈ خاندان کے وکیل کی طرف سے جاری آزاد پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ جارج فلوئیڈ کی موت "گردن اور کمر پر دباؤ کی وجہ سے دماغ میں خون کے بہاؤ کی کمی کی وجہ سے ہوئی تھی۔" لیکن اس سے قبل اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ فلوئیڈ کو منشیات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے دل کی بیماری سمیت دیگر جسمانی عارضے لاحق تھے جو اس کی موت کی وجہ ہو سکتے ہیں۔

مینیسوٹا میں مقامی عدالت کے ریکارڈ کے مطابق ، افریقی نژاد امریکی شخص فلوئیڈ کی ہلاکت کا سبب بننے والے سابق پولیس آفیسر ڈریک شوان کے کیس کی سماعت کو ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ لیکن عدالت نے اس عمل کی وجہ بیان نہیں کی۔


شیئر

Related stories