کووڈ-۱۹کی وبا نےطویل عرصے سے نظرانداز عدم مساوات کو بے نقاب کر دیا ہے، اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق

2020-06-03 11:50:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق، دو تاریخ کو اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ نے جنیوا میں کہا کہ کمیونٹی پر کووڈ -۱۹ کی وبا کے اثرات نے شہریوں کے درمیان وسیع پیمانے پر پائی جانے والی تفریق اور افریقی نژاد افراد سمیت نسلی اور اقلیتی قومیتوں سے روا رکھے جانے والے سلوک کو مزید واضح کردیا ہے، اس سے معاشرے میں پائی جانے والی حیران کن عدم مساوات بے نقاب ہو گئی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اسی طرح کی عدم مساوات نے امریکہ کے سینکڑوں شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاج کو ہوا دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ وبا کے پھیلاؤ سے برازیل ، فرانس ، برطانیہ اور امریکہ سمیت کچھ ممالک میں افریقی نژاد افراد اور نسلی اقلیتوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

بیچلیٹ نے کہا کہ "کووڈ-۱۹ کی وبا کے نسلی گروہوں اور اقلیتی قومیتوں پر اثرات کے حوالے سے وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ ہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کیا اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ متعلقہ ممالک کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، جیسے صحت کی نگرانی اور جانچ کو ترجیح دینا ، صحت کی دیکھ بھال کے لیے مواقع میں اضافہ ، اور متاثرہ کمیونٹیز کو طے شدہ معلومات فراہم کرنا۔

علاوہ ازین، دو تاریخ کو بیچلیٹ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ نسل پرستی کے خلاف لڑنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔


شیئر

Related stories