اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے نسل پرستی کے خلاف مزاحمت کا مطالبہ

2020-06-03 16:27:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دو جون کواقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے کہا کہ نسل پرستی نفرت انگیز ہے ، تمام بنی نوع انسان کو اس کے خلاف بھر پور مزاحمت کرنی چاہیے۔

انتونیو گوتریز نے اسی دن اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ امریکہ ، جہاں پر اقوام متحدہ کا ہیڈکوارٹر ہے ، یہاں ہونے والے ہنگاموں پر ان کا دل افسردہ ہے ۔لوگوں کے عدم اطمینان کو ضرور سنا جانا چاہیے ، لیکن عدم اطمینان کا اظہار کرنے کا طریقہ پُرامن ہونا چاہیے۔ امید ہے کہ امریکی حکومت مظاہروں کا جواب دینے میں تحمل کا مظاہرہ کرے گی۔

اقوام متحدہ کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر اسی دن ایک مضمون شائع ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ ہر ایک کو برابر کی عزت اور حقوق حاصل ہیں اور ہر ایک نسل پرستی اور امتیازی سلوک کے خلاف کھڑا ہوسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے کچھ روز قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عالمی برادری کو" عدم مساوات کو کم کرنے ، ممکنہ امتیازی سلوک ختم کرنے اور معاشرتی تحفظ کو مضبوط بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ " انہوں نے اپیل کی تھی کہ قانون نافذ کرنے کے نامناسب انداز کے باعث افریقی نژاد امریکی شہری کی ہلاکت میں ملوث امریکی پولیس افسران کی مکمل تفتیش کی جائے۔


شیئر

Related stories