برطانوی وزیر اعظم کا پولیس تشدد سے افریقی نژاد امریکی شہری کی ہلاکت پر اظہار تاسف
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تین تاریخ کو برطانیہ میں وبائی صورتحال سے متعلق منعقدہ ایک رسمی پریس کانفرنس کے دوران افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں امریکی پولیس اہلکار کی جانب سے پرتشدد انداز میں قانون نافذ کرنے کے واقعے سے "تکلیف" محسوس ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک انسان کی زندگی اہم ہے۔ سیاہ فام کی زندگی بہت اہم ہے۔ انہوں نے سوشل ڈسٹنس کے اصول پر پرامن احتجاج کے اظہار پر زور دیا۔
اسی دن امریکی سابق صدر بارک اوبامہ نے پہلی مرتبہ فلوئیڈ کے واقعے پر عوامی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے مسائل غلامی کے قدیم فرسودہ نظام اور نسلی تعصب پر مبنی قوانین اورنسلی امتیاز کو نظام بنانے کے نتائج ہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے کے دوران مسلح فورس کے استعمال پر دوبارہ غور کیے جانے پر زور دیا۔
اطلاعات کے مطابق دوران گرفتاری جارج فلوئیڈ کو ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار کو دوسرےدرجے کے قتل کے جرم میں سماعت کا سامنا پڑے گا ۔جائے وقوعہ پر موجود دوسرے تین پولیس اہلکاروں کو بھی سماعت کا سامنا پڑے گا۔