گزشتہ پانچ روز کے دوران، دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ کیسز کی تعداد میں ہر روز ایک لاکھ سے زائد کا اضافہ ، عالمی ادارہ صحت

2020-06-04 11:50:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق، تین جون کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدہانوم گیبریسس نے کہا کہ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران، دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ کیسز کی تعداد میں ہر روز ایک لاکھ سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ جن کی اکثریت امریکی خطے میں ہے۔ پچھلے چند ہفتوں میں ، امریکی خطے میں روزانہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد باقی تمام دنیا سے زیادہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت خاص طور پر وسطی اور جنوبی امریکہ سے پریشان ہے ۔ کیونکہ بہت سے ممالک میں کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

وسطی یورپی وقت کے مطابق، تین جون کو سہ پہر دو بجکر پینتیس منٹ تک عالمی ادارہ صحت کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسزکی کل تعداد 6287771 تک جاپہنچی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 379941 تک جاپہنچی ہے۔


شیئر

Related stories