اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق: امریکہ کو احتجاج میں بلند ہونے والی آوازوں کو سننے اور حل کرنے کی ضرورت ہے

2020-06-04 11:52:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق، تین تاریخ کو اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ نسل پرستی اور تشدد کی صورتحال کے خاتمے کے لیے امریکہ کے سینکڑوں شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے بنیادی مطالبات کو ضرور سنا اور حل کیا جانا چاہئے۔

انہوں نےنشاندہی کی کہ امریکی رہنماؤں کو غیر مسلح افریقی نژاد امریکیوں کے قتل کو ختم کرنے کی آواز سننے کی ضرورت ہے ، پولیس تشدد کے خاتمے کی آواز سننے کی ضرورت ہے۔ نسل پرستی کے خلاف امریکی معاشرے کی آواز سننے کی ضرورت ہے۔ مشیل بیچلیٹ نےپرزور الفاظ میں کہا کہ"کسی بھی وقت ، خاص طور پر بحران کے دوران ، کسی بھی ملک کے رہنماؤں کو نسل پرستی کی واضح طور پر مذمت کرنے کی ضرورت ہے اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ لوگوں کو کس چیز پر غصہ آتا ہے ،انہیں عوام کی آواز سننے اور عوام کے مطالبات سمجھنےکی ضرورت ہے۔ انہیں عدم مساوات کو دور کرنے کے لئے اقدامات اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔


شیئر

Related stories