افریقی یونین کی جانب سے نسل پرستی کی سنگین مذمت

2020-06-04 11:56:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


مقامی وقت کے مطابق تین جون کو جنوبی افریقہ کے صدر اور افریقی یونین کے موجودہ چیئرمین ماتا میلا سیرل راما فوسا نے آرگنائزیشن آف افریقہ ، کیریبین اور پیسیفک اسٹیٹس کی سربراہی کانفرنس کی پہلی سمٹ کے دوران نسل پرستی کی سنگین الفاظ میں مذمت کی اور انہوں نے عالمی ادارہ صحت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

سیرل راما فوسا نے کہا کہ افریقہ کئی صدیوں سے نسل پرستی سے سنگین متاثر ہے ۔افریقی یونین امریکہ میں جارج فلوئیڈ کے قتل کی سنگین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ پوری دنیا کو متحد ہو کر ہر قسم کی نسل پرستی کی مخالفت کرنی چاہیئے اور نسل پرستی کو برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔

اس کے علاوہ بین الپارلیمانی یونین سمیت مختلف عالمی تنظیموں نے امریکہ میں جاری مظاہروں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ امریکہ میں نسلی امتیازی حالات موجود ہیں۔ لہذا نسل پرستی کی صورتحال کو ختم کرنے کے لئے مظاہرین کے مطالبات کو سنا جانا چاہیے اور ان کا عملی حل تلاش کیا جانا چاہیے۔


شیئر

Related stories