امریکہ میں " پولرائزیشن" کی صورتحال بہت سنگین ہے، جرمن چانسلر انگیلا میرکل

2020-06-05 11:45:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چار تاریخ کو جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ملکی میڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جارج فلائیڈ کا قتل خوفناک ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس وقت امریکہ میں " پولرائزیشن" کی صورتحال سنگین ہے ، انہیں امید ہے کہ تمام جماعتیں اس حوالے سے جلد اتفاق رائے حاصل کر سکیں گی۔ اس پر میزبان نے فوراً ہی کہا کہ لیکن ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا۔ چانسلر انگیلا میرکل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت کو پبلک نہیں کیا جاسکتا ۔ تاہم انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ امریکہ میں پولرائزیشن کی صورتحال کافی سنگین ہے۔

امریکہ میں نسلی امتیاز کے خلاف مظاہروں کے آغاز کے بعد، جرمنی میں بھی ایسے ہی مظاہرے ہوئے۔ اس ماہ کے شروع میں برلن میں ہزاروں جرمن افراد نے امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرے کیے اور " فلائیڈ کو انصاف دو" سمیت دیگر نعرے لگائے۔ اطلاعات کے مطابق، جرمنی کے مظاہرین رواں ہفتے کے آخر تک احتجاج جاری رکھیں گے۔


شیئر

Related stories