امریکی سی ڈی سی اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان قریبی تعاون جاری ہے، سی ڈی سی کے ڈائریکٹر

2020-06-05 11:54:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق، چار تاریخ کو بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے لئے امریکی مرکز ،یعنی سی ڈی سی کے ڈائریکٹر روبرٹ ریڈ فیلڈ نے اسی دن واشنگٹن میں ایوان نمائندگان میں انسداد وبا کے لیے ردعمل سے متعلق سماعت میں کہا کہ اگرچہ ٹرمپ نے حال ہی میں امریکہ کے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعلقات کے خاتمے کا اعلان کیا، لیکن سی ڈی سی عالمی ادارہ صحت کےساتھ قریبی تعاون کررہا ہے۔

رابرٹ ریڈ فیلڈ نے کہا کہ سی ڈی سی حالیہ دنوں میں ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور کانگو میں ایبولا کے نئے پھیلاؤ کے جواب میں ڈبلیو ایچ او کو مدد فراہم کررہا ہے۔ ریڈ فیلڈ نے مزید کہا کہ"مجھے ہمارے درمیان صحت عامہ کے ساتھی کے تعلقات پر مکمل اعتماد ہے۔ اگرچہ اس کو سیاسی سطح پر کسی حد تک تبدیل کیا جاسکتا ہے ، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے عوامی صحت کے کام میں اس حوالے سے ردوبدل ہوگا۔" اس کے ساتھ ساتھ،انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ تصدیق شدہ مریضوں کے رابطوں کو ٹریک کرنے کے لیے تیس ہزار سے ایک لاکھ افراد کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ وبا کی اگلی لہر پر قابو پانے میں مدد ملے۔


شیئر

Related stories