ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے کولمبیا میں تقریب کا انعقاد

2020-06-06 16:52:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پانچ جون کو ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک اہم سرگرمی کولمبیا میں منعقد ہوئی ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوئترس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وبا نے انسانیت کو خبردار کیا ہے کہ انسانیت کی بقاء کے لیے فطرت کا تحفظ لازم ہے۔ بہترین حیاتیاتی ماحول اور حیاتیاتی تنوع انسانیت کی پائیدار ترقی کی بنیادی ضمانت ہے ۔ پوری عالمی برادری کو اس مقصد کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ عالمی یوم ماحولیات منانے کا مقصد فطرت کے تحفظ کے ہدف کی تکمیل کے لیے موئثر ذرائع تلاش کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے سربراہ ،برطانیہ ، جرمنی ، کولمبیا کے وزرائے ماحولیات سمیت اہم شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی اور وبائی صورتحال کے تناظر میں اقوام متحدہ اور متعلقہ ممالک کے ماحول کے تحفظ سےمتعلق طے کردہ اہداف کی تکمیل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔


شیئر

Related stories