ہانگ کانگ سے بڑی مقدار میں فنڈز کے بہاو کی خبر غلط ہے ، سنگاپور مانیٹری اتھارٹی
2020-06-08 12:12:33
سات جون کو سنگاپور کی مانیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگاپور میں فنڈز کی بڑی تعداد میں ترسیل سے متعلق خبر درست نہیں ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے سنگاپور میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں واقعی اضافہ ہوا ، لیکن اس کی شدت کچھ میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بہت کم تھی۔ غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں اضافے کے مختلف ذرائع ہیں ، اور ذخائر کی وجوہات بھی مختلف ہوتی ہیں۔