امریکہ کو وبا اور مظاہروں کی دوہری مشکل کا سامنا ہے

2020-06-08 12:18:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افریقی نژاد امریکی شخص جارج فرائڈ کی ہلاکت کی وجہ سے ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے نوول کورونا وائرس کا پھیلاو تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں کووڈ -۱۹کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 19،090،77 جبکہ اموات کی تعداد 109،497 تک پہنچ گئی ہے ۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت امریکہ کووبا اور مظاہروں کی دوہری مشکل کا سامنا ہے ۔ "یو ایس اے ٹوڈے" کی ویب سائیٹ پر شائع کردہ رپورٹ کے مطابق مظاہرین کئی دہائیوں سے جاری پولیس کی بد سلوکی کے ساتھ ساتھ موجودہ وبا کے دوران سیاہ فام افراد کی شرح اموات زیادہ ہونے پر بھی احتجاج کر رہےہیں ۔ اس سے امریکہ کے طبی نظام میں عدم مساوات کو بے نقاب ہوئے ہیں۔

مضمون میں بیان کیا گیا ہے کہ جارج فرائڈ کی موت اور دیگر نسلوں کے لوگوں پر وبا کے منفی اثرات ،سیکڑوں سالوں سےموجود نسلی امتیاز کے عکاس ہیں ۔

امریکہ میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق اٹھاون فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ آج کل امریکہ میں نسل پرستی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ اور دوتہائی عوام کا خیال ہے کہ امریکہ غلط سمت میں گامزن ہے۔


شیئر

Related stories