امریکہ میں غیر مساوی انصاف کا نفاذ : سی ایم جی کا تبصرہ

2020-06-08 12:48:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پانچ جون کو واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے وائٹ ہاؤس کی طرف جانے والی سڑک پر دو بلاکس تک طویل پینٹنگ سے’بلیک لائیوز میٹر‘ لکھا گیا، سڑک کے اس حصے کو اس نعرے سے منسوب کرتے ہوئے "بلیک لائیوز میٹرز پلازا " کا نام دے دیا گیا ہے ۔ حالیہ دنوں میں امریکہ کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے پولیس کی جانب سے متشدد طرزِ عمل اور نسلی عدم مساوات کےخلاف احتجاج کے لیے مظاہرے کیے ۔

"نیویارک ٹائمز "کے مطابق ، مینا پولس ، جہاں کی آبادی میں افریقی نسل کا تناسب بیس فیصد سے بھی کم ہے ، وہاں کی مقامی پولیس نےجن لوگوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا ہے ، ان میں سےساٹھ فیصد نسلاً افریقی ہیں ۔ مینیاپولس شہر میں پولیس کی جانب سے افریقی نژاد امریکی شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال سفید فام امریکی شہریوں کے مقابلے میں سات گنا سے زیادہ ہے ۔

ادھر مینیسوٹا یونیورسٹی میں افریقی نژاد امریکیوں اور مطالعہِ افریقہ کے پروفیسر کیتھ میس کا کہنا ہے کہ جب پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کا نشانہ سفید فام ہوتا ہے تو مقدمے کا متوقع نتیجہ جرم میں ملوث پولیس اہل کاروں کی گرفتاری اور ان کا جرم ثابت ہونا ہوتاہے ۔لیکن جب متاثرہ فرد افریقی النسل ہے تو سفیدفام پولیس کے لیے نرمی متوقع نتیجہ ہوتا ہے ۔

پروفیسر کیتھ میس نے کہا کہ امریکی معاشرے میںہر ایک کو یکساں انصاف فراہم نہیں کیا جاتا ہے۔ ایک ہی قسم کے واقعے میں ، افریقی نژاد امریکی شہریوں کے ساتھ ہمیشہ غیر منصفانہ سلوک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کا "سفید فام انصاف" جاری رہا تو امریکی انصاف پر یقین نہیں رہے گا ۔


شیئر

Related stories