انسداد وبا کے لیے عالمی ادارہ صحت کی اپیل

2020-06-09 11:26:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

آٹھ جون کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہااوم گبریئسس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو دنیا بھر کے مختلف ممالک کی جانب سے کووڈ-۱۹ کے تقریباً ستر لاکھ کیسز جبکہ چار لاکھ اموات کی اطلاع ملی ہے ۔ سات تاریخ کو ایک لاکھ چھتیس ہزار سے زیادہ نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ ایک ہی دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ عالمی تناظر میں ، کووڈ-۱۹ کی وبا اب بدتر سے بد ترین ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ لوگ کڑی نگرانی کریں اور اس میں کسی قسم کی نرمی نہ کریں۔خاص طور پر جب کچھ ممالک میں مختلف اجتماعات کو دوبارہ شروع کردیا گیا ہے ،ایسی صورتحال میں یہ یقینی بنایا جائے کہ وبا دوبارہ نہیں پھیل پائے گی۔

ٹیڈروس ادہانوم نے خبردار کیا کہ اگرچہ اس وبا کو شروع ہوئے تقریباً چھ ماہ ہوئے ہیں ، لیکن کسی بھی ملک کو اپنی نگرانی میں نرمی نہیں لانی چاہئے ، اور اب بھی مختلف ممالک کو وبا کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔


شیئر

Related stories