چین غلط معلومات کا شکار ہوا ہے : یورپی یونین میں چینی مشن کے ترجمان

2020-06-11 10:51:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق دس تاریخ کو یوروپی یونین نے غلط معلومات سے نمٹنے سے متعلق ایک دستاویز جاری کی ، جس میں چین پر الزام لگایا گیا کہ اس نے اپنے اثر و رسوخ کو بڑھا نے کے لیے غلط معلومات کے پھیلاو میں کام لیا ۔ یورپی یونین میں چینی مشن کے ترجمان نے فوری طور پر اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ غلط معلومات کی تخلیق اور پھیلاؤ نیز کسی بھی شخص یا کسی بھی تنظیم کی اس قسم کی کارروائی کی سخت مخالفت کرتا ہے۔چین غلط معلومات کا شکار ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وبا پھوٹنے کے بعد چین نے انتھک محنت اور جدوجہد کے ذریعے بے مثال قربانیاں دیتے ہوئے وبائی صورتحال کو مؤثر طریقے سے پلٹ دیا۔ عوام کی زندگی کی سلامتی اور جسمانی صحت کا تحفظ کیا ۔ چین اور یورپی یونین نے بھی اس وبا کے خلاف جنگ کے دوران باہمی تعاون کیا جس سے انسان دوست جذبات اور خوشگوار دوستی کا اظہار ہوا ہے۔ یہ حقائق اور سچائیاں ہیں، ان کا احترام کرنا چاہیے اور انہیں سمجھنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں ، غلط معلومات پھیلانے اور ایک دوسرے پر الزام لگانے سے وبائی امراض کی روک تھام اور ان پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی تعاون میں مدد نہیں ملے گی۔ عالمی برادری کو باطل اور غلط معلومات کے خلاف مشترکہ طور پر مزاحمت کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ پرخلوص تعاون کرنا چاہیے ، وبا پر جلد سے جلد قابو پانا چاہیے اور عالمی سطح پر مشترکہ طور پرصحت عامہ کی حفاظت کرنا چاہیے۔


شیئر

Related stories