انسداد وبا کے لیے عالمی تھنک ٹینک تعاون کا کلاؤڈ فورم
انسداد وبا کے لیے عالمی تھنک ٹینک تعاون کا دو روزہ کلاؤڈ فورم نو سے دس جون تک منعقد ہوا۔ کلاؤڈ فورم میں شریک اڑتالیس ممالک اور نو عالمی تنظیموں کے ایک سو ساٹھ سے زائد تھنک ٹینکس، ماہرین اور میڈیا نمائندوں نے کلاؤڈ کنیکشن کے ذریعے انسداد وبا کے لیے عالمی تعاون کو مضبوط بنانے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد وسیع اتفاق رائے کا حصول ہوا ۔ اس کے علاوہ کلاؤڈ فورم میں "انسداد وبا کے لیے گلوبل تھنک ٹینک کے تعاون کی کلاؤڈ فورم تجویز" جاری کیا گیا۔
تجویز میں کہا گیا ہے کہ بڑی متعدی بیماریاں پوری انسانیت کا مشترکہ دشمن ہیں ، اور اتحاد و تعاون ہی اس وبا کے خاتمے کے لیے سب سے طاقتور ہتھیار ہے۔ مختلف ممالک کو اپنے لوگوں کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ وبائی امراض کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون کو فروغ دینا چاہیئے۔
تجویز میں کہا گیا ہے کہ وائرس کی کوئی سرحد نہیں ہے ، اور وبا ،نسلوں اور قوموں میں فرق نہیں کرتی ہے۔ عالمی برادری کو انسانی صحت کی کمیونٹی کا تصور قائم کرنا چاہیئے ،سائنسی اور عقلی رویے کے ساتھ مل کر مسائل کا سامنا کرنا چاہیئے، عالمی یکجہتی کو تقویت دیتے ہوئے مل کر چیلجز کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
تجویز میں کہا گیا ہے کہ وبا کے خلاف بین الاقوامی تعاون میں عالمی ادارہ صحت کے قائدانہ کردار کی حمایت کی جائے ۔ سائنسی فکر، پیشہ ورانہ علم اور عقلی سوچ پر مبنی ہر طرح کی تحقیق کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔علم کو بانٹنے اور تھنک ٹینک ایکسچینج چینلز کو وسیع کیا جائے، انسانی صحت کو برقرار رکھنے ، انسانی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جائے اور انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئےبھر پور کوشش کی جائے ۔