عالمی برادری کو غلط وبائی معلومات کے خلاف مشترکہ طور پر مزاحمت کرنا ہوگی: یو این ڈی پی
10 جون کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے نشاندہی کی کہ اس وقت نوول کورونا وائرس کے بارے میں غلط ، اشتعال انگیز اور گمراہ کن معلومات میں اضافہ ہورہا ہے ، جس نے معاشرے پر نوول کورونا وائرس کے اثرات کو بڑھایا ہے ، اور اس سے نمٹنے کے لیے مختلف حکومتوں اور عالمی برادری کو مل کر کام کرنا چاہیے۔جب مختلف ممالک کی حکومتیں راہنما کردار ادا کریں گی تب ہی غلط معلومات اور بدنام کیے جانے کےخلاف مزاحمت میں حقیقی پیش رفت ہو سکتی ہے ۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مختلف ممالک کی حکومتوں اور عوام کا ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا اور باہمی اعتماد کو بڑھانا ہی غلط معلومات کی وجہ سے پیدا ہونے والے سنگین خطرات کو کم کرسکتا ہے ، اس طرح مزید جانوں کے زیاں کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام مختلف ممالک کے متعلقہ اداروں ،ذرائع ابلاغ اور لوگوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ غلط اور جھوٹی معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے اور نوول کورونا وائرس کے بارے میں درست معلومات پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا اور ویب سائٹس کے استعمال کا ساتھ دیا جائے۔ عالمی برادری کو غلط اطلاعات اور بدنامی کے خلاف مزاحمت کے لیے متحد ہونا چاہیے۔ جب مختلف ممالک کی حکومتیں قیادت کی ذمہ داری قبول کریں گی تب ہی حقیقی پیش رفت ہوسکتی ہے۔