کووڈ-۱۹ کے خلاف عالمی ادارہ صحت کی اپیل
دس جون کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریئیسس نے کہا کہ تمام ممالک کو ویکسین کی تیاری کے لیے ایک ہی طریقہ کار کو اپنانا چاہیے۔ عالمی ادارہ صحت کسی بھی براعظم یا ملک کو تجرباتی میدان کے طور پر استعمال کیے جانے کو برداشت نہیں کرے گا۔ ویکسین پرتحقیق جلد ہی کلینیکل ٹرائلز کے مرحلے میں داخل ہوجائے گی اور عالمی ادارہ صحت اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام ممالک یکساں طریقہ کار اور رہنما اصول اپنائیں۔
ٹیڈروس ادہانوم نے تمام ممالک کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ ویکسین کو عالمی سطح پر عوامی مصنوعات کے طور پر استعمال کرنے کے معاہدے تک پہنچنے کا سیاسی عزم کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ جن لوگوں کو ویکسین کی ضرورت ہے ،وہ اسے حاصل کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیماری کی علامات کے بغیر ہونے والی انفیکشن سے متاثرہ لوگ نوول کورونا وائرس کو منتقل کرسکتے ہیں ، لیکن اس منتقلی کی حد کیا ہے اس پر تحقیق کی ضرورت ہے ، اور اس بارے میں مطالعہ کیا جا رہا ہے ۔