ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ آر ایم بی بانڈز

2020-06-12 11:52:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک  )اے آئی آئی بی (نے چین کی بانڈ مارکیٹ میں تین  ارب چینی یوان کا  "پانڈا بانڈ" جاری کیا ہے۔ اس بانڈ کی مدت 3 سال ہے اور  شرح سود دو اعشاریہ چار فیصد  ہے ۔ اے آئی آئی بی کے پانڈا بانڈ کی پہلی فروخت بہت کامیاب رہی ۔

مذکورہ بینک کے صدر اور بورڈ کے چیئرمین جن لی چھون  کا کہنا تھا کہ  اس بانڈ سے جمع کی جانے والی رقوم کو  نوول کورونا وائرس کی وبا کے قلیل مدتی جواب  میں ممبروں کی مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ طویل مدت میں ، یہ اے آئی آئی بی کو پائیدار بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اے آئی آئی بی جس کا صدر دفتر بیجنگ میں ہے ،ایک بین الاقوامی ادارےکے اجرا کنندہ کے طور پر ، ہمیشہ چین کی سرمایہ کاری مارکیٹ کو بین الاقوامی مارکیٹ بنانے میں مدد فراہم  کرتا ہے ۔

یاد رہے کہ نوول کورونا وائرس کی وبا کے بحران کے بعد سے ، اے آئی آئی بی نے چین ، پاکستان ،  بھارت ، انڈونیشیا ، فلپائن ، جارجیا ، بنگلہ دیش اور دیگر ممبروں کو وبا کی  روک تھام اور اس پر قابو پانے کے نئے منصوبوں کے لیے ہنگامی مالی اعانت فراہم کی ہے۔


شیئر

Related stories