برطانیہ میں کوویڈ -19 کی وبا کے تیرہ سو سے زیادہ ماخذہوسکتے ہیں

2020-06-12 11:59:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دس جون کو برطانیہ کے ایک تحقیقی ادارے کوویڈ ۔19 جینومکس کنسورشیم نے صرف ایک " پیشنٹ زیرو"  کے باعث  پورے برطانیہ میں وبا کے پھیلاو کے نظریے کی مکمل طور پر نفی کر دی ہے ۔ تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ برطانیہ میں کوویڈ ۔19کے ابتدائی کیسز زیادہ تر یورپی ممالک سے آئے ہیں۔

محقیق نے برطانیہ کے بیس ہزار سے زیادہ کیسز  کے  وائرس کے جینیاتی نمونوں پر کی جانے والی تحقیق سے دریافت کیا کہ برطانیہ میں موجودہ وبائی مرض کا   کوئی ایک ماخذ  نہیں ہے ، بلکہ کم از کم 1356 ماخذ ہیں۔

تحقیقات سے یہ بھِی  پتہ چلتا ہے کہ صرف صفر اعشاریہ ایک  فیصد سے بھی کم درآمدی  کیسز براہ راست چین سے آئے تھے  جب کہ باقی زیادہ تر اٹلی ، فرانس اور اسپین سے آنے والے سیاحوں کے ذریعے برطانیہ آئے  تھے ۔


شیئر

Related stories