چینی کمپنیاں عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے معاونت فراہم کرتی ہیں: امریکی ذرائع ابلاغ
امریکی ایسوسی ایٹڈ پریس نے حال ہی میں "چینی کاروباری اداروں نے عالمی انسداد وبا کےلیے امداد فراہم کی ہے"کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا ۔ مضمون میں بتایا گیا ہے کہ اس وبا میں چینی کاروباری نمائندوں اور امریکہ ، یورپ اور جاپان کے کاروباری افراد نے اس عالمی وبا کے خلاف لڑنے کے لیے انسان دوست امداد فراہم کی ہے۔
چین نے حال ہی میں "نوول کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ سے متعلق چائنا ایکشن" کے حوالے سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ چین نے فعال طور پر غیر ملکی طبی امداد فراہم کی ہے۔ 31 مئی تک چینی مقامی حکومتوں ، کاروباری اداروں ، نجی تنظیموں اور افراد نے مختلف چینلز کے ذریعے 150 سے زائد ممالک ، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کو وبائی مرض سے متعلق سامان عطیہ کیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نےاپنے مضمون میں کہا کہ بہت ساری چینی کمپنیوں نے دنیا بھر کے درجنوں ممالک کو سیکڑوں ملین ڈالر کا طبی سامان ، خوراک اور نقد امداد دی۔مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سینیگال ، روانڈا اور ایتھوپیا سمیت افریقی حکومتوں نے چین کی اعانت پر شکریہ ادا کیا ۔