امریکہ میں کووڈ-۱۹ سے اموات کی تعداد چار جولائی تک ایک لاکھ تیس ہزار سے تجاوز کرجائے گی، امریکی سی ڈی سی

2020-06-13 16:32:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق، بارہ جون کو امریکی سی ڈی سی نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ چار جولائی تک امریکہ میں کووڈ-۱۹ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ  تیس ہزار پانچ سو ساٹھ تک جاپہنچے گی۔ اس پیش گوئی کا ڈیٹا بیرونی اداروں اور محققین کی 17 الگ الگ مطالعوں پر مبنی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکی سی ڈی سی نے کہا کہ اندازہ ہے کہ  آنے والے مہینے میں امریکی ریاست ایریزونا ، آرکنساس ، ہوائی ، شمالی کیرولائنا ، یوٹاہ اور ورمونٹ میں متوقع طور پر اموات پچھلے مہینے سے تجاوز کر سکتی ہیں۔


شیئر

Related stories