کووڈ-۱۹ کی وجہ سے دنیا میں انتہائی غریب آبادی کی تعداد ایک ارب دس کروڑ تک پہنچنے کا امکان
2020-06-13 16:56:40
یونائٹڈ نیشنز یونیورسٹی کے ورلڈ انسٹی ٹیوٹ فار ڈیویلپمنٹ اکنامک ریسرچ نے بارہ جون کو ایک تازہ ترین تحقیقی رپورٹمیں کہا ہےکہ کووڈ-۱۹ سے جنم لینے والی اقتصادی کساد بازاری سے انتہائی غریب آبادی میں انتالیس کروڑ پچاس لاکھ کا اضافہ ہو سکتا ہے۔بدترین صورتحال کی صورت میں پوری دنیا میں ایک اعشاریہ نو ڈالر سے کم یومیہ آمدن والی غریب آبادی کی تعداد ایک ارب بارہ کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں غریب آبادی کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔اگر مختلف ممالک مل کر اس بحراں سے نہ نمٹیں ، تو غربت کے خاتمے کا عمل بیس تا تیس سال مزید تاخیر کا شکار ہوسکتاہے ۔