دنیا بھر میں کووڈ۔۱۹ کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد سات اعشاریہ پانچ ملین ہوگئی ، عالمی ادارہ صحت
2020-06-14 16:08:13
عالمی ادارہ صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ،وسطی یورپی وقت کے مطابق تیرہ جون کے سہ پہر دو بجکر پچیس منٹ تک، عالمی سطح پرکووڈ۔۱۹کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7،553،182 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 423،349 ہوگئی ہے ۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ،مشرقی امریکہ کے وقت کے مطابق تیرہ تاریخ کے سہ پہر چار بجکر تینتیس منٹ تک ، امریکہ میں کووڈ ۱۹ کے مریضوں کی تعداد2066993 جبکہ اموات 115206 ہو گئی ہیں۔