عالمی سطح پر کووڈ۔۱۹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

2020-06-15 11:01:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

وسطی یورپی وقت کے مطابق چودہ تاریخ دس بجے تک دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ 137526 نئے کیسز  کااضافہ ہوا ہے جبکہ کووڈ-۱۹  سے متاثرہ  مریضوں کی مجموعی تعداد 7690708 تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ روز کے مقابلے میں ہلاکتوں کی تعداد 4281 رہی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد  427630 ہو چکی ہے۔

امریکی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار مطابق دنیا بھر میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 7873221 تک پہنچ چکی ہے جبکہ  ہلاکتوں کی تعداد 432173 ہو چکی ہے۔امریکہ دنیا بھر میں وبا سے شدید متاثرہ ملک ہے۔امریکہ میں مصدقہ کیسوں کی تعداد 2092850 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 115721 ہو چکی ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون نے چودہ تاریخ کو ٹی وی پر خطاب کے دوران  کہا کہ ملک  "پابندیوں میں نرمی " کے نئے مرحلے میں داخل ہوگا اور  جامع اقتصادی و سماجی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔

اطالوی زرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی کے وزیرصحت نے چودہ تاریخ کو فرانس، جرمنی اور نیدرلینڈ کے وزرائے صحت کے ساتھ  نوول کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری کے حوالے سے تعاون کے معاہدے پر دستحط کیے ہیں۔

بنگلہ دیش میں موجود چینی طبی ٹیم  نے تیرہ تاریخ کو مقامی طبی اداروں ، کیبن ہسپتالوں اور ہوائی اڈے سمیت دیگر مقامات کے دورے کیے  تاکہ مقامی  تقاضوں کے مطابق انسداد وبا میں چین کےتجربات کا تبادلہ کیا جا سکے۔


شیئر

Related stories