عوامی جمہوریہ کوریا نے دونوں کوریاوں کے درمیان رابطے کیلئے قائم دفتر اڑا دیا ، جنوبی کوریا کا دعوی

2020-06-16 18:31:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جنوبی کوریا نے منگل کو بتایا کو عوامی جمہوریہ کوریا نے اپنے سرحد ی قصبے کیسونگ میں واقع شمالی اور جنوبی کوریاکے درمیان رابطے کے لیے قائم لیزان دفتر کو دھماکے سے اڑادیاہے ۔یہ دفتر  دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ وقت رابطے کیلئے۲۰۱۸ میں کھول دیا گیاتھا۔ جنوبی کوریا کی  دونوں کوریاوں کے درمیان امورکی وزارت نے مختصر بیان میں بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق دو بجکر انچاس منٹ پر دفتر اڑادیاگیا۔ مقامی میڈیا نے فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا  کہ متعلقہ مقام سے  دھماکے کی آواز سنائی گئی اور دھواں اٹھتاہوا دکھائی دیا ۔تاہم جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ایک اہلکارنے  بتایا کہ وزارت کے پاس اس واقعے کی تصدیق کیلئے کچھ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ عوامی جمہوریا کوریا کی  ورکرزپارٹی کی مرکزی کمیٹی کی فرسٹ وائس ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹراورعوامی جمہوریا کوریاکے اعلی رہنماکم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے ہفتے کی رات بتایا تھا کہ انہوں نے فیصلہ کن اقدام کیلئے ہدایات دی ہیں اور مذکورہ دفتر  کو تباہ کرنے کا اشارہ دیاتھا۔

اس سے پہلے گزشتہ ہفتے پیانگ ینگ نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام رابطے اس وقت احتجاج کے طورپر ختم کردیے تھے جب  شمالی کوریا مخالف لٹریچر دونوں ملکوں کے سرحد پر پایاگیاتھا۔


شیئر

Related stories