شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ بات چیت کو مسترد کر دیا

2020-06-17 16:29:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شمالی کوریا کی خبررساں ایجنسی کی اطلاع کے مطابق شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے یونائٹڈ فرنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرجنگ کم چول نے سترہ تاریخ کو کہا کہ شمالی کوریا جنوبی کوریا کی حکومت کے ساتھ بات چیت نہیں کرے گا۔

اسی دن شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی اول نائب وزیرکم یو جونگ نےجنوبی کوریا کے شمالی کوریا تک خصوصی ایلچی بھیجنے  کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

 یاد رہے کہ سولہ جون کو شمالی کوریا نے دونوں کوریاوں کےدرمیان رابطے کے آفس کو بم سے اڑادیا تھا ۔اس پر جنوبی کوریا کے ایوان صدر نے سولہ تاریخ کی شام کو افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر شمالی کوریا صورتحال کو مزید خراب کرنےوالے اقدامات اختیار کرے گا ،تو جنوبی کوریا بھی  سخت جوابی کارروائی کرے گا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق جنوبی کوریا کے یونیفیکیشن منسٹرکم ییونچل نے سترہ تاریخ کو دونوں کوریاوں کے درمیان تعلقات کی خرابی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔    

 

 

 

 


شیئر

Related stories