گیارہ جولائی تک ، امریکہ میں کووڈ- ۱۹ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ پینتالیس ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے : امریکن سی ڈی سی

2020-06-21 15:36:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ کے  انسداد وبا کے مرکز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار  کے مطابق گیارہ جولائی تک امریکہ  میں نوول کورونا وائرس کی وبا سے  اموات کی تعداد ایک لاکھ پینتالیس ہزار  تک پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں  چھبیس  ہزار  نئی اموات واقع ہوسکتی ہیں۔ مذکورہ مرکز کے خیال میں الاسکا ، ایری زونا اور دیگر ریاستوں میں نوول کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں اضافہ جاری رہے گا۔

یو ایس فاکس نیوز نے بیس تاریخ کو اطلاع دی کہ اس ہفتے پورے امریکہ میں نئے تشخیص شدہ  کیسز  کی روزانہ اوسط تعداد میں  پہلے کے مقابلے میں بیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، جو ہر روز تقریباً چوبیس ہزار کیسوں تک جا پہنچتی ہے ۔

جغرافیائی نکتہ نظر سے دیکھا جائے تو  مغربی اور جنوبی امریکہ میں موجودہ صورتحال سب سے شدید ہے۔


شیئر

Related stories