کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد ٹرمپ کی پہلی انتخابی ریلی

2020-06-21 17:21:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

رواں سال مارچ کے وسط میں ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے نامزد کردہ صدارتی امیدوار موجودہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بیس  تاریخ کو  امریکہ میں کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد اپنی پہلی انتخابی ریلی منعقد کی۔

ریاست اوکلوہاما کے شہرتلسہ میں منعقدہ اس ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک گھٹنے چالیس منٹ  تک تقریر کی۔  اپنے اس خطاب میں انہوں نے ملک میں کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال،  پرتشدد واقعات کے خلاف قانون کے نفاذپر احتجاج، نسلی امتیاز کے خلاف ہونے والے احتجاج ،افواج کی جدید کاری، ٹیکس میں کمی،  نگرانی  میں نرمی سمیت ملک کی اقتصادی پالیسی، سفارتی پالیسی اور امیگریشن پالیسی پر بات کی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مذکورہ شعبوں میں اپنی  حاصل کردہ کامیابیوں کا ذکرکیا اور متعلقہ شعبوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کے غلط دعوؤ ں پر بھی طنز کے نشتر برسائے۔ انہوں نے اپنے خلاف منفی رپورٹنگ کرنے والے میڈیا ادروں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

اس انتخابی ریلی کا انعقاد اس سے قبل  انیس جون کو ہونا تھا۔تاہم یہ دن امریکہ میں یوم جون یعنی یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے۔یہ روز امریکہ میں غلامی کے خاتمے کے دن سمجھا جاتا ہے ۔ جیسے ہی یہ خبر سامنے آئی ،یہ ریلی انعقاد سے قبل ہی بڑے  پیمانے پر تنازعات کا شکار بن گئی۔ لہذا ٹرمپ نے ریلی کا انعقاد ایک روز بعد کیا۔


شیئر

Related stories