وبا امریکہ بھر میں "جنگل کی آگ" کی طرح تیزی سے بھیل رہی ہے۔ امریکی ماہر
مقامی وقت کے مطابق، بائیس تاریخ کو عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ حال ہی میں امریکہ کی چند ریاستوں میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں دو بارہ اضافہ ہواہے۔ ممکن ہے کہ یہ معاشی بحالی کی وجہ سے ہوا ہو۔ عالمی ادارہ صحت کی ایمرجنسی پلاننگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے میڈیا کو بتایا کہ "یہ واضح ہے کہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کی پوری طرح وضاحت نہیں کرتا ۔ فی الحال اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ ہسپتالوں میں داخل ہونے کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ جب آئسولیشن کے اقدامات ختم کردیے جاتے ہیں تو اس طرح کے نتائج کا سامنے آ سکتے ہیں۔"
اکیس تاریخ کو امریکہ کی منیپولیس یونیورسٹی میں مرکز برائے متعدی امراض کے ریسرچ اینڈ پالیسی ڈائریکٹر مائیکل آسٹولم نے میڈیا کو بتایا کہ امریکہ میں وبا کے رجحان میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ اس کے برعکس ، وبا پورے ملک میں "جنگل کی آگ" کی طرح تیزی سے بھیل رہی ہے۔
گوام میں امریکی اینڈرسن ایئر فورس بیس کے کمانڈر جینٹری بوسویل نے مقامی وقت کے مطابق بائیس تاریخ کو میڈیا سے بات چیت میں تصدیق کی کہ اڈے پر فضائیہ کے 37 جوان کووڈ-۱۹ سے متاثر ہو چکے ہیں ، پہلے سپاہی نے گیارہ جون کو انفیکشن کے علامات ظاہر کیے تھے۔